صبح اسکول گیا، مگر زندہ واپس نہ لوٹا ۔۔ اسکول بس میں ایسا کیا ہوا کہ بچہ موت کے منہ میں چلا گیا؟

image

بچے کا اسکول جانے کا دل نہیں چاہ رہا تھا لیکن ماں نے زبردستی بھیجا کہ پڑھائی کا حرج نہ ہو لیکن ماں کو کیا معلوم تھا کہ وہ اپنے بچے کو آخری مرتبہ اسکول بھیج رہی ہے۔ اب اس کے بعد وہ اپنے بیٹے کی شکل دیکھنے کے لئے بھی ترس جائے گی۔

سعودی عرب کے شہر القطیف کے اسکول میں پڑھنے والا 5 سالہ بچہ حسن علوی اسکول جاتے وقت اسکول بس میں بیٹھ گیا لیکن اس کی آنکھ لگ گئی اور وہ گہری نیند سوگیا۔ بس ڈرائیور نے بھی تمام بچوں کو چھوڑنے کے بعد بس کو چیک نہ کیا کہ کہیں کوئی بچہ رہ تو نہیں گیا۔

ڈرائیور کی یہی غلطی بچے کی جان لے گئی۔ بچہ بس میں سوتا رہ گیا اور دم گھٹنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز یہ دردناک واقعہ پیش آیا۔ اس پر الشرقیہ محکمہ تعلیم کے ترجمان سعید الباحص نے کہا کہ بس ڈرائیور اسکول پہنچنے پر بچوں کو چیک کرنا بھول گیا تھا۔ اس لیے یہ افسوس ناک حادثہ ہوا مگر محکمہ تعلیم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سامی العتیبی کررہے ہیں۔

حسن کے والدین بیٹے کی موت پر غم سے نڈھال ہیں۔ انہیں اسکول والوں نے فون کرکے اچانک ہسپتال بلایا جب وہ وہاں پہنچے تو بیٹے کی لاش دیکھ کر سکتے میں آگئے۔ سوشل میڈیا پر بھی حسن کے لئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.