میں بیوی کا بیگ نہیں بچے اٹھاتا ہوں ۔۔ مشہور اینکر منیب فاروق کی سعودی لڑکی سے شادی کیسے ہوئی؟ راز پر سے پردہ اٹھا دیا

image

میری شادی گھر کے بزرگوں کی مرضی سے ہوئی۔ یہ الفاظ ہیں ملک کے مشہور اینکر منیب فارق کے، جوکہ اس وقت ایک نجی چینل پر سیاسی پروگرام کرتے ہیں۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ آپ کی شادی لو میرج تھی یا ارینج تو انہوں نے بڑا ہی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ سعودی عرب میں پلی اور بڑی ہوئی ہیں تو میں ان سے زیادہ ملا نہیں۔

بس گھر کے بزرگوں نے فیصلہ کیا اور میں نے ہاں کر دی، لیکن میں خود بھی یہی چاہتا تھا کہ میری شادی وہاں ہی ہو۔ جس کے بعد ان سے سوال کیا گیا کہ تحفے میں کھجوریں اور تیل کا کوئی کنواں آپکو ملا جس پر یہ کہتے ہیں کہ شادی کے بعد جب بیگم گھر آئیں اور آتے ہی اپنا چارج سنبھال لیا اور تو کچھ نہیں۔

ساتھ ہی ساتھ ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آپ خود کو انٹرنیشنل رن مرید کہتے ہیں تو کیا آپ اہلیہ کے کیا بیگ وغیرہ اٹھاتے ہیں، جس پر صحافی منیب کہتے ہیں کہ جی ہاں میں اپنے آپ کو مانتے ہوں، الحمد اللہ پر میں ان میں سے نہیں جو بیگ اٹھائے ہاں میں بچے ضرور اٹھاتا ہوں۔

نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے کے علاوہ ان کا پروگرام میں یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے اس دن دل سے برا لگا کہ میرے پروگرام میں ن لیگ کے دانیال عزیز اور مرحوم نعیم الحق میں ہاتھا پائی ہوگئی اور مجھے 2 سے 3 منٹ بعد معلوم ہوا کیونکہ وہ دونوں اسلام آبا د اسٹوڈیو میں بیٹھے ہوئے تھے اور میں لاہور اسٹوڈیوز میں تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts