کیا پھر بسوں میں دھکے کھانے پڑیں گے! ۔۔ مشہور آن لائن ٹیکسی نے پاکستان کے کن شہروں میں اپنی سروس بند کردی؟

image

پاکستان کے مختلف شہروں میں مشہور آن لائن ٹیکسی نے اپنی سروس بند کردیں، ایک شہر کے علاوہ دیگر شہروں میں کام بند کرنے کی تصدیق بھی ہوگئی۔

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے کراچی، ملتان فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں سروسز بند کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم لاہور میں سروسز جاری رہیں گی۔

اوبر نے 2019 میں کریم کو 4 ارب سے زائد روپے میں خریدنے کا اعلان کیا تھا اور اب کمپنی نے اپنے صارفین اور ڈرائیورز کو متبادل سروس کے طور پر کریم استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اوبر نے 3اعشاریہ 1 بلین ڈالر کے عوض مشرقِ وسطی سے پاکستان تک کریم کے کاروبار کو خرید لیا تھا تاہم کریم کو اس کے موجودہ انتظام کے تحت ایک آزاد برانڈ کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ دبئی میں شروع کی گئی کریم سروس کا شمار مشرق وسطیٰ کے سب سے کامیاب ’سٹارٹ اپس‘ میں کیا جاتا ہے۔ کریم نے مشرق وسطیٰ میں بہت جلدی مقبولیت حاصل کی اور پاکستان و مصر جیسے ممالک میں جہاں اس نے صارفین کو صرف کریڈٹ کارڈ کے بجائے نقد رقم ادا کرنے کا طریقہ بھی متعارف کرایا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts