میں نے دعا میں امی کو ہی مانگا ہے ۔۔ معصوم بچہ اپنی ماں کی قبر پر جا کر کس طرح انہیں پکارتا ہے؟ ویڈیو آپ کو بھی غمزدہ کر دے گی

image

میں نے امی کیلئے اللہ سے دعا کی ہے اور امی جان کو ہی مانگا ہے، یہ درد سے بھرے الفاظ ہیں اس چھوٹے سے معصوم بچے کے جس کی والدہ اب اس دنیا سے رخصت ہو گئیں ہیں اور وہ ان کی قبر پر جا کرانہیں پکار رہا ہے۔

اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک معصوم بچہ اپنی والدہ کی ہی قبر سے پھول اٹھا کر کہہ رہا ہے کہ امی یہ لے لو، اٹھو امی۔ ان الفاظوں نے تو سب کو کاٹ رکھ دیا مگر پھر اسی ویڈیو میں گھر کا بڑا پوچھتا ہے کہ بیٹا آپ نے امی کیلئے اللہ میاں سے دعا کی ہے؟

تو بچہ انتہائی معصومیت کے ساتھ کہتا ہے کہ امی کیلئے دعا کی اور امی کو ہی اس دعا میں مانگا ہے پر پتا نہیں امی میری بات کا جواب کیوں نہیں دے رہی ہیں۔اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر ہی 651 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ آپکو یہ بتاتے چلیں کہ ماں جس طرح بیٹوں کو نازوں سے پالتی ہیں اسی طرح جب ان کے ناز و نخرے اٹھانے والا کوئی اور نہیں ہوتا تو یہ بیٹے یوں ہی پریشانی کے عالم میں ڈوب جاتے ہیں اور ہنستے کھیلتے یہ بچے خاموش بھی ہو جاتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts