سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ صرف 1 گھنٹے کے اندر اندر جاوید عالم اوڈھو کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
شہر بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن
سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ائی جی جاوید عالم اوڈھو کے قابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ آج صبح شہر کراچی میں 9:30 بجے سے 10 بجے کے درمیان بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے بعد تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔
سماعت کے دوران عدالت میں بھی بجلی چلی گئی
مختلف خبر رساں اداروں کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران بھی سندھ ہائی کورٹ کی بجلی چلی گئی تھی جس سے کے الیکٹرک کے خلاف سماعت بھی متاثر پوئی اور مقدمے کی سماعت اندھیرے میں کی گئی۔