شیخ رشید اپنے دبنگ انداز کی وجہ سے مقبول سیاست دان تو ہیں ہی لیکن ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ عوام کے درمیان بالکل اسی طرح گھل مل جاتے ہیں جیسے کوئی عام شہری ہوں۔ اسی وجہ سے عوام ان سے اختلافات کے باوجود پیار بھی کرتی ہے۔ اب سردیوں کی آمد آمد ہے اور اسی وجہ سے شیخ صاحب کچھ لحافیں خریدنے بازار میں مصروف ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر راولپنڈی کے مشہور راجہ بازار سے ایک ساتھ کئی لحافیں خرید رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ کوئی سیکورٹی گارڈ بھی موجود نہیں ہے۔