یہ تو بالکل پہچانے نہیں جا رہے ۔۔ آج کل کے یہ 5 مشہور لوگ جب ٹی وی پر پہلی مرتبہ آئے تو کیسے لگ رہے تھے؟ ویڈیو دیکھیں

image

پریشانیوں کے اس دور میں بھی انسان اپنا اچھا وقت نہیں بھولتا چاہے پھر وہ جوانی ہو یا پچپن۔ تو بالکل آج ہماری ویب کی اسی خبر میں ہم آپکو ان مشہور شخصیات کے ٹی وی پر پہلے دن کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں کہ یہ اس دن کیسے لگ رہے تھے۔ اس نایاب ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپکو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں رہے گا۔

وسیم بادامی :

وسیم بادامی یہ وہ نام ہے جو آج بچے بچے کی زبان پر ہے آج یہ نجی ٹی وی پر سیاسی اور فیملی شوز کرتے ہیں پر جب یہ ٹی و ی انڈسٹری میں آئے تھے تو ایک خبریں پڑھنے والے نیوز کاسٹر تھے اور یہی ان کا بچپن کا خواب بھی تھا۔

بہر حال جب یہ خبریں پڑھتے تھے تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ جیسے کوئی معصوم سا بچہ بٹھا رکھا ہے اس کام کیلئے ۔

ان کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس اعتماد کے ساتھ الطاف حسین کی بارے میں خبریں پڑھ رہے ہیں۔ اس وقت انہوں نے ہلکے بادامی رنگ کا پینٹ کوٹ پہن رکھا ہے۔

صباء فیصل:

یہ وہ نام ہے جو آج ہر عورت جانتی ہے پر یہ نہیں جانتی کہ آج تو یہ ڈراموں میں نظر آتی ہیں پر اس سے پہلے وہ پی ٹی وی پر خبریں پڑھا کرتی تھیں۔

پی ٹی وی کے سنہرے دور میں صباء سر پر دوپٹہ اور انتہائی دھیمے لہجے میں ادب کے ساتھ خبریں پڑھا کرتی تھیں۔

عامر لیاقت:

مرحوم عامر لیاقت اب اس دنیا میں تو نہیں مگر یہ وہ نام ہے جس نے ٹی وی کی دنیا میں راج کیا ہے ابتداء میں یی بھی ایک اسلامی پروگرام ہی کیا کرتے تھے بعد میں اسلامی فیملی شو، رمضان شو اور سیاسی شوز بھی کرنے لگے۔ مگر یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ نعت پاکﷺ یو یا پھر تلاوت انہیں سب چیزوں میں کمال حاصل تھا۔

بہر حال یہ اپنے ابتدائی دنوں میں جب ٹی وی پر آئے تو نعت پاک ﷺ پڑھ رہے تھے اور اس وقت انہوں نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی جس میں یہ انتہائی خوبصورت اور معصوم لگ رہے تھے ،

جاوید چوہدری:

سیاسی شوز سے شہرت پانے والے جاوید چوہدری نے شروع دن سے ہی سیاسی شوز کیے یہی وجہ ہے کہ آج وہ بالکل بے باک طریقےسے سے بات کرتے ہیں اور یہی ان کی پہچان بن گیا ہے۔

لیکن جب انہوں نے پہلی مرتبہ ٹی وی اسکرین کو دیکھا اور شو کیا تو آغاز میں ہی کہا کہ قوموں کی سوچ اور ورائے کا اظہار چھوٹی چھوٹی چیزوں سے ہوتا ہے کہ جیسے وہ کھاتے کیا ہیں، رہتے کیسے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

آفتاب اقبال:

طنزو مزاح سے بھرپور شوز ہی پہچان بنا ، یہ بہت سوے ٹی وی چینلز سے منسلک رہے مگر جب ٹی وی پر پہلی مرتبہ نظر ئے تو انہیں دیکھ کر یوں لگتا تھا کہ جیسے یہ انتہائی رعب دار اور پراثر شخصیت کے مالک ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts