سب نے ساتھ چھوڑ دیا تو میں نے خود کشی کرنا چاہی ۔۔ 350 کلو وزنی نوجوان کو ٹرک میں اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹر نے کیسے اسے چند منٹ میں اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا؟

image

جوانی میں ہی وہیل چیئر پر آ گیا۔ یہ الفاظ ہیں اس پاکستانی کے جس کی عمر تو ہے 30 سال پر وزن 350 کلو سے بھی زائد ہے۔ ہنستا کھیلتا نوجوان کس طرح ایک دم سے بستر پر آ گیا۔ آئیے جانتے ہیں ہماری ویب کی اس خبر میں۔

ہوا کچھ یوں کہ محمد وسیم نامی نواجون کا وزن 2013 کے بعد اچانک سے بڑھنا شروع ہو گیا مگر اس نے تواجہ نہ دی اور پھر 2019 کے بعد یہ بالکل چارپائی پر پڑ گیا۔ حالت اس قدر خراب ہوئی کہ دوست احباب ساتھ چھوڑ گئے۔ اٹھانے بٹھانے والا کوئی نہ رہا پر بزرگ والدین اور ایک دوست سہارا بن گیا۔

یوں آج سے کچھ دن پہلے ایک ادارے کے تعاون سے ڈاکٹر معاز تک پہنچے جنہوں نے اس کا دواؤں کی مدد سے 50 کلو وزن کم کیا جس کے بعد یہ چھڑی کے سہارا سے خود چلنے پھرنے لگ گیا۔

اب معزز ڈاکٹر صاحب کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال کے اندر اندر اس شخص کا وزن 80 کلو پر لے آئیں گے انشاء اللہ۔ ابھی تو صرف اس کے معدے کے سائز کو چھوٹا کیا ہے اور اسے آنتوں کے ساتھ جوڑا ہے۔

مشہور نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد وسیم کا یہ حال اس وجہ سے ہوا کہ وہ جانور پالتا تھا اور جب اس نے تما م جانور فروخت کر دیے تو اس کے بعد وہ کوئی کام نہیں کرتا تھا، سارا دن گیم ہی کھیلتا اور کھاتا پیتا تھا جس کی وجہ سے اتنا بھاری بھرکم جسم ہو گیا ۔ تاہم اب وسیم کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہے اور اسے اب ایک امید کی کرن نظر آئی ہے۔

اور جیسے ہی وہ ٹھیک ہو جائے گا تو والدین کا خیال رکھے گا اور کام کاج دوبارہ سے شروع کر دوں گا یہی نہیں اپنا دہان بھی رکھوں گا، چہل قدمی کروں گا ، کھانے پینے میں احتیاط کروں گا اور ان سب لوگوں سے رابطہ ختم کر دوں گا جو میرے برے وقت میں ساتھ چھوڑ گئے تھے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts