تصویریں لے لو کیا پتہ پھر ملاقات ہو نہ ہو۔۔ دوسرا بھائی بھی جھلس کر دنیا چھوڑ گیا! بھائیوں کی وہ باتیں جنھیں یاد کر کے دوست روپڑے

image

زندگی میں جوان اولاد کی موت سے بڑا دکھ شاید ہی کوئی دوسرا ہو۔ کراچی کے ایک خاندان پر دکھوں کا یہ پہاڑ ایک نہیں 2 بار ٹوٹ چکا ہے۔ کل جھلس کر مرنے والے طلحہ کے بعد آج ان کے بھائی امیر حمزہ بھی دنیا ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نعمان ٹیرس کی عمارے کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی وجہ سے گھر میں موجود ٥ افراد جل گئے تھے۔ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے گھر والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس میں سے 25 سالہ طلحہ کا انتقال کل جبکہ ان کے بھائی امیر حمزہ کا انتقال آج ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلیٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ مرنے والے دونوں بھائیوں میں طلحہ کافی خوش مزاج اور ہنس مکھ تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس کے مطابق طلحہ نے اپنے دونوں سے یہ کہا تھا کہ تصویریں لے لو کیا پتا کل ہو نہ ہو۔ ایک ایسی پوسٹ بھی وائرل ہے جس میں طلحہ نے اپنے دوست سے کل ملنے کا وعدہ کیا تھا مگر وہ کل ان کی زندگی میں نہ آسکی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts