اسٹوی بریک کرنے والا صحافی مشکلات کا شکار- توشہ خانہ کیس کے سنیے اصل حقائق

image

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کا سبب بننے والے توشہ خانہ کیس کو منظر عام پر لانے والے صحافی رانا خالد ابرار نے عمران خان کو عدالت جانے کا مشورہ دیدیا۔

ہماری ویب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صحافی رانا خالدابرار نے بتایا کہ مجھے ذرائع سے معلوم ہوا کہ توشہ خانہ سے عمران خان نے تحائف لئے ہیں، یہ بھی پتا چلا کہ انہوں نے بہت کم پیسے دے کر تحائف لئے اور مہنگے بیچ دیئے ہیں۔

23 نومبر 2020 کو میں نے اسٹوری بریک کرنے کے بجائے معلومات کی درخواست کی،پاکستان انفارمیشن کمیشن سے اجازت ملنے کے باوجود مجھے توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی آئی حکومت نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد یہ خبر پوری دنیا میں پھیل گئی ،اس اسٹوری کی وجہ سے میرے خلاف انتقامی کارروائیاں بھی ہوئیں ،میری والدہ کو دھمکیاں دی گئیں لیکن میں ڈٹا رہا۔

توشہ خانہ کا معاملہ اٹھانے سے پہلے میں نے پوری ریسرچ کی،یوسف رضا گیلانی، نوازشریف اور آصف زرداری پر تو کیس چل رہے ہیں ،عمران خان کا معاملہ نظروں سے اوجھل تھا اس لئے اس پر کام کیا۔

ایک نجی ٹی وی پر عمران خان کے حق میں فیصلے کے حوالے سے پیش گوئی پر مجھے تشویش ہوئی،میں نے اپنے ذرائع سے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھے ملنے کیلئے بلالیا،ذرائع نے مجھے کیس کی تفصیلات بتائیں ،جس پر میں نے عمران خان کیخلاف فیصلے سے متعلق ٹوئٹ کیا۔

اللہ کی رحمت ہے کہ میری پیش گوئی درست ثابت ہوئی ،عمران خان کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے ،فیصلے پر اعتراض ہے تو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts