میں نے کہا تھا میرے گھر آجاؤ۔۔ کیا عمران ریاض کو ارشد شریف پر حملے کا علم تھا! مرنے سے پہلے فون پر آخری بات کیا ہوئی؟

image

“میری آخری بار جب ارشد شریف سے بات ہوئی تھی تو میں نے کہا تھا آپ میرے گھر آجاؤ۔ میں اپنی جان دے دوں گا مگر آپ کو کچھ نہیں ہونے دوں گا۔ مگر ارشد شریف نے کہا کہ مجھے پتا ہے تیرا۔ تو ٹہر جا میں پاکستان واپس آجاؤں گا“

یہ کہنا ہے صحافی عمران ریاض خان کا جو اپنے دوست اور ساتھی ارشد شریف کے قتل کے بعد حقائق سامنے لارہے ہیں۔ واضح رہے کہ ارشد شریف کو آج کینیا میں قتل کیا گیا ہے۔ عمران ریاض کا کہنا ہے کہ ارشد شریف ملک سے جانے پر خوش نہیں تھے لیکن انھیں یہاں سے زبردستی بھیجا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس بہت باوثوق ذرائع سے خبر موصول ہوئی ہے کہ ارشد شریف کے قتل کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جنھوں نے انھیں ملک سے باہر بھیجا۔

چند دن پہلے عمران ریاض کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انھوں نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ انھیں اچھی طرح علم ہے کہ ارشد شریف پر جان لیوا حملہ کیا جائے گا۔ عمران ریاض نے یہ بھی کہا کہ یہ سرخ لکیر ہے۔ ارشد ریاض کو کچھ نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ وہ ہم سے مختلف ہے اور اپنا کام کررہا ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts