ارشد شریف کو کس نے مارا؟ کینیا پولیس کا بڑا انکشاف! اصل حقائق سامنے آگئے

image

مشہور صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت کے بعد کینیا پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد شریف کو پولیس نے غلطی سے نشانہ بنایا۔ جنگ نیوز کے مطابق کینیا کے مقامی سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کو چیک پوائنٹ پر شناخت میں غلطی کی وجہ سے پولیس نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

کینیا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ نیروبی کے علاقے پنگانی میں بچوں کو اغوا بنانے والی گاڑیوں کی تلاش کی جارہی تھی۔ پولیس کو گاڑیاں روک کر تفتیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اسی دوران پاکستانی صحافی ارشد شریف کی گاری وہاں سے گزری جو بتائی گئی کار سے ملتی جلتی تھی۔ پولیس نے ارشد شریف کی گاڑی کو روک کر شناخت کروانے کا کہا مگر انھوں نے گاڑی نہیں روکی جس کے بعد پولیس نے پیچھا کرتے ہوئے کار پر گولی چلا دی جو ارشد شریف کے سر پر جا کے لگی۔

کینیا کے میڈیا کے مطابق ارشد شریف کی موقع پر ہی ہلاکت ہوگئی جبکہ کار الٹ گئی اور ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts