ناک بند ہے یا گلا خراب ۔۔ اس موسم میں وہ کون سے 5 پودے ہیں جو آکسیجن کی فراہمی اور مختلف وائرل سے بچاتے ہیں؟

image

بدلتے موسم میں نزلہ زکام، بخار، گلا خراب، کھانسی ہونا ایک عام بات ہے اور آج کل تو ہر دوسرا انسان کئی وائرل انفیکشنز کا شکار ہو رہا ہے جس سے بچنےکے لیے صرف ادویات کا استعمال کرنا ہی موزوں نہیں بلکہ گھریلو ٹوٹکے اور پودے بھی ہماری بڑی مدد کرسکتے ہیں۔ اس موسم میں 5 ایسے پودے جو آپ کو ان انفیکشنز سے بچا سکتے ہیں وہ یہ ہیں:

منی پلانٹ: منی پلانٹ کم و بیش ہر مشکل میں ، ہر بیماری میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس پودے کو سارا سال آپ اپنے گھر میں رکھنے سے کئی قسم کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے اور مکھیوں، مچھروں کو بھی بھگانے کا کام کرتا ہے۔

سنیک پلانٹ: سنیک پلانٹ گھر میں آکسیجن کی فراہمی کو بھرپور طور پر کرتا ہے ارو ساتھ ہی سانس کے امراض میں مفید ہے۔

ایلوویرا: ایلوویرا کا پودا سانسوں کی تازگی کو بحال کرنے اور دمے کے امراض کے ساتھ وائرل انفیکشنز کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

رات کی رانی: رات کی رانی کا پودا سردیوں کی ٹھنڈی شاموں میں ہونے والی جسمانی خارش اور کھچاؤ سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

گُلِ داؤدی : رنگ برنگی پھول پتیوں والا خوبصورت پودا گُلِ داؤدی ڈینگی جیسے مہکک مچھروں کی افزائش کو کم کرنے میں مفید سمجھا جاتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts