اگر آپ بھی ایسا کر رہے ہیں تو ابھی ٹھہر جائیں کیونکہ ۔۔ انسانی جسم کا وہ کونسا بال ہے جس کو کھینچنے سے موت ہوسکتی ہے؟ اہم معلومات

image

سائنس نے آج کے دور میں بہت ترقی کرلی ہے۔ دلچسپ تحقیق آئے روز سائنسدان دریافت کر رہے ہیں جس کے بعد میڈیکل سائنس کا کوئی جواب نہیں۔

میڈیکل سائنس نے جہاں ہر شے پر تحقیق کی وہیں انسان کے باریک سے بال پر بھی تحقیق کی جو خوفناک طرز کی ہے۔

ہم زیادہ تر ناک کے ذریعے سانس لیتے ہیں اور اس دوران ہم جتنی بھی ہوا سانس کے ذریعے اندر کھینچتے ہیں، ہماری ناک اس کو صاف کرتی ہیں۔

ناک کے اندر موجود بال اس ہوا کو صاف کرنے کے لیے پہلے فلٹر کا کام کرتے ہیں۔ ہم نے عموماً دیکھا ہے کہ لوگ ناک کے بالوں کو ایک چمٹی کے ذریعے اکھاڑتے ہیں۔ یہ طریقہ آپ کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے یہاں تک کہ انسان موت کے منہ میں جا سکتا ہے۔

جب ہم ناک کے بالوں کو چمٹی سے اکھاڑتے ہیں تو یہ جلد سے الگ ہوجاتے ہیں جس سے ایک سوراخ بن جاتا ہے اور اس سوراخ کے اندر بیکٹیریا چلے جاتے ہیں۔ کبھی کبھار تو ناک کے بال اکھاڑنے سے خون بھی آجاتا ہے کیونکہ بال اکھاڑنے سے بننے والے سوراخ کے پاس خون کی نالیاں بھی ہوتی ہیں۔

بیکٹیریا ان خون کی نسوں کے ذریعے باقی جسم میں پھیل جاتے ہیں اور انفیکشن کرتے ہیں۔ ۔بالخصوص ناک کے بالوں کے اکھاڑنے سے بننے والے سوراخوں کے ذریعے جسم میں سرایت کرنے والے یہ جراثیم اور بیکٹیریا دماغ کی جھلی کے ورم اور دماغ کے ٹیومر کا باعث بنتے ہیں۔

آپ اپنے بالوں کو بالکل بھی ناک سے باہر نہ بڑھنے دیں۔ لیکن اس کے لیے انہیں چمٹی سے اکھانے کی بجائے قینچی سے کاٹیں اور صرف اتنا ہی کاٹیں کہ یہ ناک سے باہر نظر نہ آئیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts