شوہر کو اپنا جگر عطیہ کر دیا ۔۔ مشہور ٹیچر، جنہوں نے اپنی جان کے بجائے شوہر کی جان بچا لی، دیکھیے

image

کہتے ہیں کہ میاں بیوی زندگی کے وہ دو پہیے ہیں، جن کے بغیر گاڑی نہیں چل سکتی ہے، اسی لیے دونوں کے تعاون اور سمجھوتے کی بنا پر یہ زندگی کامیاب ہو سکتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی بیوی کے بارے میں بتائیں گے، جس نے اپنے شوہر کے لیے قربانی دے دی۔

مصر کی 43 سالہ حبا ابراہیم الجوہری نے سوشل میڈیا سمیت سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ حبا پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہیں اور جبکہ ان کے شوہر احمد عبدالحمید بھی اپنے بچوں اور گھر کا خرچ کود اٹھاتے تھے، تاہم جب سے ان کے جگر میں پھوڑا ہوا، تب سے زندگی بدل گئی۔

مصر کے شہر بلبیس سے تعلق رکھنے والی حبا سے ان کے شوہر احمد نے 17 سال قبل رشتہ مانگا تھا، تب اس جوڑے کی راہیں ایک ساتھ ہوئیں۔ لیکن اسی وقت انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

تاہم میرے شوہر نے مجھ سے میری رضا مندی بھی چاہی اور یہ تک پوچھا کہ آپ اس رشتے سے انکار بھی کر سکتی ہیں، جس پر حبا نے اپنے والدین سے صلہ مشورہ بھی کیا، کیونکہ حبا اپنے والدین کی اکلوتی شہزادی ہیں۔

لیکن والد کے نظریے نے سب کچھ بدل دیا، والد کا کہنا تھا کہ یہ خدا کی تقدیر ہے، ایک صحت مند انسان بھی اچانک مر سکتا ہے، ممکن ہے کہ احمد کی بھی زندگی ہو۔ شادی کے بعد بھی شوہر نے اپنی اہلیہ کا ہر طرح سے خیال رکھا، شکایت کا کوئی موقع نہیں آنے دیا۔

حبا اور احمد کے 4 بچے بھی ہوئے اور ان کی دیکھ بھال اور تربیت دونوں نے مل کر کی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے جگر میں ٹیومر بڑھتا گیا جو کہ ان کی جان پر آ گئے تھا۔ اب ایک ہی چارہ تھا کہ اگر احمد کی زندگی بچانی ہے تو انہیں دو تہائی جگر لگانا تھا۔

اپنے شوہر کی زندگی بچانے کے لیے اور بنا یہ سوچے کہ اس کے بعد اُس کے ساتھ کیا ہوگا، حبا نے اپنا دو تہائی جگر اپنے شوہر کو عطیہ کر دیا۔

شوہر کی خاطر اپنے جسم کے اعضاء تک عطیہ کرنے والی اس خاتون نے جہاں دنیا بھر میں توجہ حاصل کی وہیں، کئی ایسی خواتین کے لیے بھی ہمت اور حوصلے کی مثال بن گئی ہیں، جو کہ اس وقت تکلیف کے وقت میں مبتلا ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.