میں 2 شہداؤں کی ماں ہوں، مجھے اپنے بچے کے لیے انصاف چاہیے ۔۔ ارشد شریف کی والدہ کی جزباتی ہو کر سپریم کورٹ میں دہائی، اور کیا کہا؟

image

پاکستان کے مشہور صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت پوری قوم کے لیے افسوس ناک ہے اور سب سے زیادہ ان کے اہلِ خانہ کے لیے دردناک ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے اور کبھی اپنے فرائض کی ادائیگی سے نہیں بھاگے۔ لیکن سچ بولنے کا انعام یوں ملے گا یہ یقیناً کوئی سوچ نہ سکتا تھا۔

ارشد شریف کی والدہ جنہوں نے اپنے شوہر اور ایک بیٹے کی شہادت دیکھی اور پھر ارشد کو بھی یوں خود سے جدا ہوتے دیکھا ان کے صبر کو ہر کوئی سلام پیش کر رہا ہے۔ آج ان کی والدہ اپنے بیٹے کو انصاف دلانے خود وہیل چیئر پرسپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں دہائی دی کہ مجھے صرف اپنے بیٹے کیلئے انصاف چاہیے۔

والدہ نے یہ بھی کہا کہ میں 2 شہیدوں کی ماں ہوں، اپنے بچے کے لیے انصاف ہی طلب کر سکتی ہوں۔ اس پر جسٹس مظاہرنقوی نےکہا آپ کو تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرانا ہوگا، جس پر ارشد کی والدہ نے کہا تحقیقاتی ٹیم کو بیان پہلے بھی ریکارڈ کروا چکی ہوں۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا صحافی ارشد کی والدہ دو شہدا کی ماں ہیں، ان کا مؤقف صبر اور تحمل سے سنا جائے، انہوں نے کئی لوگوں کے نام دیے ہیں، حکومت تمام زاویوں سے تفتیش کرے۔

والدہ نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ جس طرح پاکستان سے ارشد کو نکالا گیا وہ رپورٹ میں لکھا ہے، دبئی سے جیسے ارشد کو نکالا گیا وہ بھی رپورٹ میں ہے، مجھے صرف اپنے بیٹے کیلئے انصاف چاہیے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.