مونگ پھلی کھانے کے بعد یہ غلطی ہرگز نہ کریں ورنہ ۔۔ وہ چھوٹی سی غلطی جو مونگ پھلی کھانے کے بعد آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے

image

سردی کے موسم میں سب سے زیادہ کھائی جانے والے چیزوں میں مونگ پھلی سرفہرست ہے، سرد موسم میں گرما گرم مونگ پھلی ایک الگ ہی لطف دیتی ہے اور اکثر لوگ شام کو خاص طو پر مونگ پھلی سے لطف اٹھاتے ہیں۔

سستی سی مونگ پھلی صرف منہ کے ذائقے کی چیز نہیں بلکہ اپنے اندر کئی فوائد بھی رکھتی ہے ،مونگ پھلی آپ کو دل کی بیماریوں کے خطرے سمیت کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتی ہے، یہ آپ کی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر تی ہے۔

مونگ پھلی میں چربی کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ،یہ پروٹین اور فائبر سے بھری ہوئی ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔مونگ پھلی ایک کم گلیسیمک خوراک ہے جو اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا بناتی ہے۔

عام سی دکانوں پر ملنے والی یہ سستی سی مونگ پھلی اپنے اندر کئی فوائد کے ساتھ اکثر لوگوں کیلئے تکلیف کا سبب بھی بن جاتی ہے کیونکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی کھانے کے بعد کھانسی اور گلے میں خراش پیدا ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے طبی تحقیق زیادہ واضح نہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کی گری قدرتی طور پر بظاہر خشک ہوتی ہے مگر اس میں تیل موجود ہوتا ہے۔

اسی لیے کھانے کے بعد پانی پینے سے پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے اور غذائی نالی میں چربی جمع ہوجاتی ہے جو گلے میں خراش اور کھانسی کا باعث بن سکتی ہے۔کوشش کریں کہ مونگ پھلی کھانے کے دوران پانی پینے سے گریز کریں اور ٹھنڈا پانی کسی صورت نہ پئیں ورنہ نقصان ہوسکتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts