ساس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے تعویز دیں ۔۔ جہاز میں مفتی زرولی سے ائیر ہوسٹس نے ساس کی شکایت کی تو انہوں نے کیا جواب دیا جو اس کا منہ بند ہو گیا، ویڈیو

image

شادی کے بعد اچھے گھر کا خواب ہر لڑکی دیکھتی ہے مگر زیادہ تر سننے میں یہی آتا ہے کہ بہو کی ساس سے بنتی نہیں اسی وجہ سے گھر میں لڑائیاں ہو جاتی ہیں۔ تو بالکل ایک ایسا ہی واقعہ سعودی عرب سے واپسی پر مشہور مفتی اور عالم دین کے ساتھ ہوا۔ ایک ائیر ہوسٹس نے ان کو دیکھا اور کہا کہ کافی دیر سے آپکو ڈھونڈ رہی ہوں مجھے آپ سے ایک بات کرنی ہے۔

تو مفتی زرولی جو ہمیشہ عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں انہوں نے کہا جی عرض کریں تو خاتون کہتی ہیں کہ میں اپنی ساس سے تنگ ہوں، وہ مجھے بہت برا بھلا کہتی ہے۔ یہی نہیں جب بھی میں یہاں نوکری پر آنے لگتی ہوں تو وہ مجھے بہت کچھ کہہ جاتی ہے ۔ تو میں چاہتی ہوں کہ آپ کوئی تعویز دیں تاکہ گھر کے حالات اچھے ہو جائیں۔

یہ باتیں سننے کے بعد مولانا صاحب کہتے ہیں کہ یہ جو سب باتیں آپکی ساس کہتی ہے کیا یہ سب غلط ہیں؟ تو ائیر ہوسٹس کہنے لگی کہ نہیں جی ہے تو بالکل صحیح مگر کیا کریں نوکری ہے ہماری اور اسی بات کی تو تنخواہ لیتے ہیں ہم۔ تو مفتی زرولی نے کہا کہ پھر تعقیز آپکی ساس کیلئے نہیں بلکہ آپ کیلئے ضروری ہے تاکہ آپ اپنے آپ کو بدلو۔

اور عزات دار طریقے سے گھر بیٹھو، سر پر دوپٹہ لیکر اپنا گھر سنبھالو۔ اس میں کوئی تعویز کی ضرورت نہیں بس اپنی زندگیوں میں قرآن پاک کو شامل کرو تاکہ سب مسئلے مسائل اور پریشانیاں سب خود بخود ختم ہو جائیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts