گیس نہیں آرہی تو ویسلین کیسے مدد کر سکتی ہے؟ پیٹرولیم جیلی کے 5 کمالات جس سے آپ کی کئی پریشانیاں ختم ہوجائیں

image

سردیوں کا موسم ہے جس میں گیس کی بندش کا عمل تیزی سے جاری ہے اور لوگ بنا گیس کے کھانا باہر سے منگوانے پر مجبور ہیں یا تو گھنٹوں گیس کا انتظار کرنے پر۔

اب گھنٹوں بعد بھی اگر گیس نہیں آتی تو لکڑیوں اور کوئلوں پر آگ لگا کر کھانا تیار کیا جاتا ہے جوکہ آسان کام نہیں۔ مگر ایک ایسی چیز آپ کے گھروں میں رکھی ہے جسے آپ سردیوں میں ہی استعمال کرتے ہیں وہ آپ کی مدد کرسکتی ہے۔ وہ چیز عام اور سستی ویزلین ( پیٹرولیم جیلی) ہے جس کی مدد سے آپ آگ بھی لگا سکتے ہیں کیونکہ لکڑیوں پر کبھی کبھار آگ جلدی نہیں بھڑکتی تو اس کی مدد سے آپ کی پریشانی دور ہوسکتی ہے۔ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

پیٹرولیم جیلی کا صرف ایک یہی فائدہ نہیں ہے بلکہ اس کے پندرہ سے زائد کمالات ہیں مگر ہم آپ کو 5 بتائیں گے۔

گھروں میں موجود لکڑی کے فرنیچر پر پانی کے گلاس سے بننے والے گول داغ اپنے نشانات چھوڑ دیتے ہیں، انہیں ختم کرنے کے لیے پٹرولیم جیلی رات بھر کے لیے ان گول نشانات پر لگا کر چھوڑ دیں اور پھر صبح صاف کرلیں نتیجہ سامنے آجائے گا۔

بوتل کا ڈھکن ٹائٹ ہوجاتا ہے تو پریشان نہ ہوں۔ معمولی سی پیٹرولیم جیلی کو بوتل کے اوپری گھیرے پر مل دیں، اگلی بار آپ کو کھولنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

دروازے کی چڑچڑاہٹ والی آواز اکثر آپ کی طبیعت پر ناگوار گزرتی ہے تو ان پریشان کرنے والی آوازوں کو خاموش کرانے کے لیے پٹرولیم جیلی کو دروازے کے قبضے پر لگا کر اس کا فائدہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

پیٹرولیم جیلی کی مدد سے آپ چمڑے کے جوتوں کو بھی چمکا سکتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts