شہری شدید سردی کے لیے ہوجائیں۔۔ کراچی میں کب سے سخت سردی پڑے گی؟

image

شہر کراچی کے باسیوں کے لیے موسم سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

موسم پر اپنا تجزیہ پیش کرنے والے جواد میمن نے کہا ہے کہ سردی کی لہر نے ملک کے بیشتر حصوں میں اپنا ڈیرہ جما لیا ہے اور ملک کے بالائی حصوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سندھ میں بھی سردی کی شدت بڑھ جائے گی جب کہ مغر بی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سے نکل چکا ہے۔

کراچی میں موسمی صورتحال سے متعلق جواد میمن نے بتایا کہ کل سے شہر قائد میں شمال سے تیز، خشک اور سرد ہوائیں چلنا شروع ہوں گی اور شہر بھر میں کل سے دن اور رات کےدرجہ حرارت کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسی ہفتے رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ (Single Digit) میں جاسکتا ہے، رات میں درجہ حرارت 7 سے 9 اور دن میں 23 سے 26 ڈگری تک رہنے کا امکان طاہر کیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.