سر پر قرآن رکھ کر والدین نے بیٹی کو رخصت کیا ۔۔ لیفٹیننٹ جنرل ر فیض حمید کی بیٹی کے شادی کے کارڈ میں کیا خاص تھا؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستان آرمی کے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی بیٹی کی شادی کا چرچہ ہو رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور سبق کور کمانڈر بہالپور فیض حمید کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اپنی بیٹی کو رخصت کرتے دکھائی دے رہے ہیں، بیٹی کا ہاتھ تھامے والد نے اپنے ہاتھوں سے بیٹی کو رخصت کیا۔

سیاہ لباس پہنے والد ایک طرف بیٹی کو سنبھالے ہوئے تھے، بجکہ دوسری جانب گلابی لباس پہنے خاتون نے دلہن کو سنھبالا ہوا تھا۔

سابق کور کمانڈر کی بیٹی کی شادی ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے بعد ہوئی ہے، تاہم دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس شادی میں سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کی جانب سے بھی شرکت کی گئی تھی، جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی۔

جبکہ صادق سنجرانی، فواد چوہدری سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی شرکت کی گئی۔

شادی کے اس خاص موقع پر فیض حمید کی بیٹی انوشہ چوہدری نے مہرون اور گولڈن رنگ کا شادی کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

جبکہ دلہن کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ اس شادی کے کارڈ کی دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ سادہ کارڈ دوپہر کی شادی کی دعوت دے رہا تھا، یعنی جہاں ٹرینڈ اب رات کی شادی کا ہے وہیں اس خاص شادی میں خاص مہمانوں کی جانب سے دوپہر کی شادی میں شرکت کی گئی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.