پی ٹی آئی اور ق لیگ یکجان دو قالب ہیں، پرویز الہٰی

image

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقاتیں کی ہیں، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان نے دباؤ اور ترغیب کے سامنے ڈٹ کر تاریخ رقم کردی۔

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ سوداگر ناکام ہوئے، آئین اور قانون، حق و سچ کی فتح ہوئی، پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ قائد اعظم یکجان اور دو قالب ہیں، عوام نے جھوٹے شیروں کو دم دبا کر بھاگتے ہوئے دیکھا۔ پنجاب کے ہر علاقے کے عوام کو ترقی کے سفر میں شریک کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی مختصر وقت میں مثالی کارکردگی کھلی کتاب کی مانند ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.