آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش ہو گا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے شیڈول جاری

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی بجٹ 2025ـ 26 منگل 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا اس دوران قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کے لیے وقت دیا جائے گا۔
  • کولمبیا کے ایک صدارتی امیدوار میگوئل ارایب کو دارالحکومت بوگوٹا میں اس وقت گولیاں مار دی گئی ہیں جب وہ ایک انتخابی جلسے کے دوران عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ میگول کو تین گولیاں لگی ہیں جن میں سے دو گولیاں سر پر لگنے کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔
  • فلسطینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جمعہ اور سنیچر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 95 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپوں کے سلسلے میں پیدا ہونے والی بدامنی سے نمٹنے کے لیے 2000 نیشنل گارڈز کے اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
  • روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت اور دیگر علاقوں پر جمعے کو کیے جانے والے ڈرون اور میزائل حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 80زخمی ہوئے۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش ہو گا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے شیڈول جاری


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.