خواتین پر طالبان کی پابندیاں، آسٹریلیا کا کرکٹ کھیلنے سے انکار

image

افغانستان میں خواتین کے کام کرنے میں سختیاں دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

افغانستان اور آسڑ یلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز رواں سال مارچ میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق  طالبان کی افغان خواتین پر پابندیوں کے باعث لگایا گیا ہے۔ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو پارکس اور جِم میں جانے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا، جبکہ ملازمت اور تعلیم سے بھی دور رکھا جا رہا ہے، اس وجہ سے فغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے معاملے پر حکومت سے طویل مشاورت کے بعد ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا گیا

واضح رہے کہ افغانستان میں خواتین پر حال ہی میں کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.