4 ٹانگیں، 2 ریڑھ کی ہڈیاں ۔۔ عجیب الخلقت بچی کی پیدائش پر والدین اور ڈاکٹر بھی ڈر گئے، پھر کیا ہوا؟

image

بھارت میں 4 ٹانگوں اور دو ریڑھ کی ہڈیوں کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کی زندگی کے حوالے سے ڈاکٹرز نے مایوسی کا اظہار کردیا، بچی کی صحت کی خرابی نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنادیا۔

بھارت میں گزشتہ ماہ دسمبر میں ایک بچی پیدا ہوئی جس کا وزن پیدائش کے وقت 2 اعشاریہ 3 کلو گرام تھا، پیدائش کے وقت بچی کی چار ٹانگیں تھیں، بچی جسمانی خرابی کا شکار ہے۔

ماہرین کے مطابق کبھی کبھی کسی بچے میں کچھ جنین اضافی ہو جاتے ہیں، جسے طبی سائنس کی زبان میں اسچیوپیگس کہتے ہیں۔جب ایمبریو (جنین، نامکمل بچہ) دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے تو جسم کی نشوونما دو جگہوں پر ہوتی ہے۔

اس کی وجہ سے اس بچی کی کمر کے نیچے والا حصہ دو اضافی ٹانگوں کے ساتھ نشوونما پا چکا ہے لیکن وہ ٹانگیں غیر فعال ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نومولود بچی کا معائنہ کر رہے ہیں کہ آیا جسم کے کسی حصے میں کوئی اور خرابی تو نہیں ہے، اگر وہ صحت مند پائی گئی تو آپریشن کے ذریعے غیر فعال ٹانگیں ہٹا دی جائیں گی۔

بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر برجیش کے مطابق سونوگرافی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دو بچے ہیں لیکن ایسا نہیں تھا، یہ ایک نایاب کیس ہے، صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ بچی کی زندگی زیادہ لمبی نہیں ہوگی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts