کراچی کا مئیر کون؟ کوئی بھی پارٹی گولڈن نمبر حاصل نہ کرسکی

image

کراچی کا مئیر کون ہو گا؟ کوئی بھی پارٹی گولڈن نمبر حاصل نہ کرسکی۔ دو جماعتیں مل کرلوکل گورنمنٹ بنا سکیں گی۔

کراچی میں تیر کی پرواز بلند رہی لیکن سادہ اکثریت کے ہدف تک نہ پہنچ سکی۔ میئر کی کرسی پانے کے لئے تین بڑی جماعتوں میں سے دو کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا ہوں گے۔

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے جماعت اسلامی سے باضابطہ رابطے کا اعلان کردیا ہے۔ سعید غنی نے کہا تحریک انصاف کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ جماعت اسلامی پہلی پارٹی ہوگی جس سے حکومت سازی پر بات کریں گے۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔

واضح رہے کراچی کے میئر کے لئے کوئی بھی جماعت ایک سو چوبیس کا گولڈن نمبر حاصل نہیں کر سکی ہے۔ پیپلزپارٹی ترانوے سیٹوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔

جماعت اسلامی نے چھیاسی جبکہ تحریک انصاف نے چالیس نشستیں جیتیں۔ ن لیگ کے سات، جے یو آئی کے تین اور ٹی ایل پی کے دو امیدوار کامیاب ہوئے۔ تین نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مارا۔ گیارہ نشستوں پر امیدواروں کی موت کے باعث الیکشن نہیں ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.