کراچی اور اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے، محکمہ موسمیات

image

کراچی کے علاقے ملیر اور بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ملیرکےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے، زلزلےکی شدت 3.5 اور گہرائی 9 کلومیٹر تھی۔ دوسی جانب بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اورماڑہ میں اتوارکی شام 5 بج کر 14منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکز اورماڑہ سے 118کلومیٹرجنوب مشرق میں تھا۔ مکران کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.