پرویز الہٰی کے 3 ناموں پر زیادہ اختلاف نہیں، ملک احمد خان

image

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے نمائندے ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی جانب سے تجویز کیے گئے ناموں کو میرٹ کی بنیاد پر دیکھیں تو کوئی خاص اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہی اور وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے نگراں وزیر اعلی کے لیے وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔  وزیراعظم آج شارٹ لسٹ کیے گئے نام آصف علی زرداری کے سامنے رکھیں گے۔

ملک احمد خان  نے کہا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نام بتانا مناسب نہیں اس لیے آصف زرداری سے مشاورت کے بعد آج شام تک تین نام گورنر پنجاب کو بھجوا دیں گے۔

خیال رہے کہ آج رات دس بج کر دس منٹ پر وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کا آئینی وقت ختم ہو جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.