روس نے پانی سے تباہی پھیلانے والا ایٹم بم بنا ڈالا

image

ماسکو: روس نے پانی سے تباہی پھیلانے والا ایٹم بم بنا ڈالا جو سمندر میں سونامی پیدا کر دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کا تیار کردہ جدید ایٹم بم ساحلی شہر کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایٹم بم کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ پانی سے سونامی بنائے گا اور سارا ملک ڈبو دے گا اور یہ جدید ہتھیار سونامی کے ذریعے برطانیہ جیسے ملک کو سمندر برد کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ماہرین کے مطابق یہ ہتھیار خاص طور پر نیٹو ممالک سے نمٹنے کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ زیر سمندر پیدا کی جانے والی سونامی کے ذریعے ساحلی شہر کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے 2019 میں اسی مقصد کے لیے آبدوز کو لیس کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.