امریکہ کے قرضے بلند ترین سطح پر، ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ

image

واشنگٹن: امریکہ کے قرضے بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس کے بعد امریکہ کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے قرضے  31.4 کھرب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ ریپبلیکنز کی اکثریت پر مشتمل ایوان نمائندگان اور جوبائیڈن کے درمیان جاری محاذ آرائی کے نتیجے میں ملک پر ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

سیکرٹری خزانہ جینٹ یلن نے ایوان کو بتایا کہ ان کے محکمے نےغیر معمولی اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور خصوصی کیش مینجمنٹ کے ذریعے ڈیفالٹ کے خطرے کو 5 جون تک روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جون  کی تاریخ بھی غیر یقینی صورتحال سے مشروط ہے کیونکہ مستقبل میں ادائیگیوں اور حکومتی محصولات کا سامنا بھی رہے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.