زبان کا رنگ تبدیل کیوں ہوتا ہے، جانیے آپ کی زبان آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

image

انسان کا جسم اس کی صحت سے متعلق بہت سے راز بتا رہا ہوتا ہے، ایسا ہی ایک راز اس کی زبان بتاتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ انسان کی زبان اس کی صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

اگر آپ کی زبان پر بھی سفید دھبے نمودار ہیں جو کہ زبان کی اصل رنگت کو تبدیل کر دیتے ہیں، تو یہ دراصل مرے ہوئے سیلز اور بیکٹیریا کی افزائش کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

لیکن ڈرنے کی بات نہیں ہے، کیونکہ یہ سفید دھبے باآسانی ختم ہو سکتے ہیں، اس کے لیے اینٹی فنگل پلز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کی زبان پر سیاہ رنگ کے بال نما دھبے نمودار ہو گئے ہیں، تو ڈریے مت، یہ نقصان دہ تو نہیں ہوتے ہیں، البتہ ان کی وجہ سے خوبصورتی خراب ہو سکتی ہے۔

یہ بھی مرے ہوئے سیلز کی افزائش کی وجہ سے نظر آتے ہیں، جبکہ عام طور پر خراب خوراک، ذیابطیس، انفیکشن کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے۔

اگر زبان پر سفید اور لال دھبے نمودار ہوئے ہیں، یہ عام طور پر ہونے والے نشانات ہیں، جن پر گھبرانا ضروری نہیں ہے، کیونکہ یہ خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

لیکن زبان پر لال سرخ نشانات آنا شروع ہو گئے ہیں، تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے، کیونکہ یہ علامت ہے کہ آپ میں آئرن، فولک ایسڈ اور بی 12 کی کمی ہو گئی ہے۔ جبکہ بخار کی وجہ سے بھی یہ نشان آ سکتا ہے۔

اگر آپ کی زبان پر نشان بن رہے ہیں، تو اس میں بھی گھبرانے کی بات نہیں ہے کیونکہ یہ نشان عام طور پر جب آپ سوتے ہیں، تو دانتوں کے بیچ میں زبان آ جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ نشان آ جاتے ہیں۔

سفید گاڑھےدھبے اگر آپ کی زبان پر بن رہے ہیں، تو یہ بھی علامت ہے کہ آپ کا مدافعتی نظام آپ کے سیلز پر حملہ کر رہے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.