ایک جھلک دیکھنے کیلئے لاکھوں کی بھیڑ ہوتی تھی، وقت نے کہاں پہنچا دیا ۔۔ جان شیرخان آج کس حال میں ہیں، وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا؟

image

سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جھوٹ کا پلندہ نکلی، سابق ورلڈ چیمپئن کسی خاص بیماری یا پریشانی کا شکار نہیں، اسکواش لیجنڈ کے بہنوئی نے خبروں کی تردید کردی۔

جان شیر خان کے بہنوئی اور سابق ٹرینر محبوب خان نے میڈیا کو بتایا کہ جان شیر خان ٹھیک ہیں، سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو کے باعث اسکواش لیجنڈ کے چاہنے والوں اور رشتہ داروں اور لاکھوں مداحوں کو شدید صدمے اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی نے 8 بار کے ورلڈ چیمپئن اور 6 بار برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح جان شیر خان کی مسجد میں عبادت کے دوران ویڈیو بنا کر غلط پیغام بھیجا ہے جس کی وجہ سے جان شیر خان، ان کے لواحقین اور ان کے چاہنے والوں کو شدید تکلیف پہنچی ہے۔

محبوب خان کے مطابق پارکنسن کے مریض جان شیر خان ذہنی طور پر صحت مند اور ٹھیک ہیں تاہم ان کے گھٹنوں میں درد ہے، وہ ذہنی طور پر کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور سابق عالمی چیمپئن خدا نخواستہ کسی خاص بیماری یا پریشانی کا شکار نہیں ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.