پاکستان کے توانائی بحران پر ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے، امریکا

image

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی بحران کے بارے میں آگاہ ہیں، ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے۔

نیڈ پرائس نے پریس بریفینگ میں کہا کہ پاکستان میں پاور شٹ ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ ہیں، پاکستان نے اگر کسی قسم کا تعاون چاہا تو فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے، دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اور دونوں کو بات چیت کرنےکا مشورہ دیتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار ہے اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.