سنیل شیٹھی کی بیٹی کی شادی میں مہمانوں کو پلیٹ میں کھانا کیوں نہیں دیا گیا ۔۔۔ ان 5 مشہور کھلاڑیوں کی شادی میں کیا کچھ ہوا؟

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول نے گزشتہ روز کھنڈالہ میں بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹی سے شادی کرلی ہے تاہم کے ایل راہل واحد کرکٹر نہیں ہیں جنہوں نے حال ہی میں شادی کی۔

پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف، شان مسعود اور شاداب خان نے بھی 2023 میں شادی کی ہے اور بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل 26 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

شان مسعود اور نیشے خان

پاکستان کے نوجوان بلے باز شان مسعود نے گزشتہ ہفتے اپنی دیرینہ دوست نیشے خان سے شادی کی۔

حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ماڈل مزنا مسعود ملک سے شادی کی۔

شاداب خان اور ثقلین مشتاق کی بیٹی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے پیر 23 جنوری کو ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح کیا۔

کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی

ٹیم انڈیا کے نائب کپتان کے ایل راہول نے پیر23 جنوری کو کھنڈالہ میں بالی ووڈ اسٹار اتھیا شیٹی سے شادی کی، اس تقریب میں مہمانوں کو کھانا پلیٹوں میں نہیں دیا گیا بلکہ روایتی انداز میں مہمانوں کی تواضع کی گئی جبکہ مہمانوں کو فون ساتھ لانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

اکشر پٹیل اور میہا

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر اکشر پٹیل اپنی منگیتر میہا سے 26 جنوری کو شادی کریں گے۔ اکشر پٹیل کو ان کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بی سی سی آئی نے بریک دیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.