پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کے خلاف ڈکیتی اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
فرخ حبیب نے اپنے خلاف درج مقدمے کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ درجنوں بندوقوں والے تربیت یافتہ پولیس والوں سے نہتے اکیلے فرخ حبیب نے ڈکیتی کرلی اور ان کی وردیاں بھی پھآڑ دیں ایف آئی آر کا متن ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی ہے۔
میں نے تو ویسے بغیر نمبر پلیٹ کالے ویگو کو روکا تھا عدالتی احکامات بتانے کے لئے یہ پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہاں سے آگئی؟
درجنوں بندوقوں والے تربیت یافتہ پولیس والوں سے نہتے اکیلے فرخ حبیب نے ڈکیتی کرلی اور ان کی وردیاں بھی پھآڑ دی FIR کا متن
ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی ہے
میں نے تو ویسے بغیر نمبر پلیٹ کالے ویگو کو روکا تھا عدالتی احکامات بتانے کے لئے یہ پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہا سے آگئی؟
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF)
واضح رہے فرخ حبیب پر مقدمہ وفاقی پولیس کے افسر عدیل شوکت کی مدعیت میں تھانہ فیروز والا میں درج ہوا ہے، مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم فواد چودھری کو سفری ریمانڈ پر لے کر اسلام آباد روانہ ہوئے، کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ پر کچھ لوگوں نے انٹری پوائنٹس پر گاڑیاں لگا کر راستہ روک لیا۔