تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تقرری چیلنج کردی

image

تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری چیلنج کردی ہے۔

پی ٹی آئی نے بطور سیاسی جماعت اور اسد عمر نے بطور سیکریٹری درخواست دائر کردی، پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کام سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

پی ٹی آئی نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کردیا ہے، استدعا میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبر بابر حسن بھروانہ اور اکرام اللہ خان کی تعیناتی غیر آئینی قرار دی جائے اور محسن نقوی کا نگران وزیراعلیٰ تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.