پاکستان کی ترقی و خوشحالی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار

image

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم آئندہ عام انتخابات سے قبل ملک میں بہتری لائیں گے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے.

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ ملک تھا جس کے بارے میں 2013 میں کہا گیا یہ مالی طور پر مستحکم نہیں اور جو بھی حکومت آئے گی وہ ڈیفالٹ کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی بدقسمتی ہے آج ہم 5 سال بعد کہاں کھڑے ہیں ؟ ملکی معیشت کے ساتھ جو کیا گیا اس کا احتساب ہونا چاہیے اور تحقیقات ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو بے پناہ چیلنجز ملے ہیں مگر وہ بہادر ہیں اور لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان ڈان اور پانامہ ڈرامے کو بھگت رہا ہے تاہم ہماری پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے اور ہم آئندہ عام انتخابات میں جانے سے پہلے ملک میں بہتری لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم معاشی دلدل سے نکلیں گے اور پاکستان ترقی کرے گا۔ ریلوے کی ترقی سے ملکی ترقی ہوتی ہے اور بہترین ریلوے بہترین آمدنی کا ذریعہ ہوتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.