انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، پرویز الہٰی

image

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آئی تو انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پرویز الہٰی سے ملاقات کی جس میں سیاسی معاملات اور پنجاب کی نگران حکومت کے کنڈکٹ پر بات چیت کی گئی۔ چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب میں انتقامی کارروائیوں اور گرفتاریوں کی مذمت کی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ نگران حکومت غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے باز رہے جبکہ مخالفین کے خلاف مقدمات بنانا نواز شریف کا طرہ امتیاز رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شفاف انتخاب کے لیے خود کو آئینی کردار تک محدود رکھے اور پنجاب حکومت کو مشورہ ہے کہ مولا جٹ فلم دیکھنے یا خود مولا جٹ بننے سے گریز کرے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پرویز الہٰی نے کہا کہ لوگوں کو تنگ کرنا یا کیسز بنانے جیسے اقدامات نہ کیے جائیں اور انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی تو انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.