سیاسی جماعتیں انتخابی قوانین میں ضروری تبدیلیاں لائیں، فافن

image

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی قوانین میں ضروری تبدیلیاں لائیں۔

فافن نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے جاری کردہ تجاویز میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی نتائج کی جانچ پڑتال میں خود مختار بنایا جائے۔

جاری کردہ تجاویز میں مشورہ دیا گیا ہے کہ انتخابی قوانین میں کمزوریاں دورکرنے کے لیے سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں، اس مقصد کے لیے 2014 کی پارلیمانی کمیٹی کی طرز پر کمیٹی قائم کی جائے۔

فافن کے مطابق موجودہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے میں سات ماہ باقی ہیں، سیاسی جماعتوں کے پاس وقت ہے انتخابی قوانین میں ضروری تبدیلیاں لائیں۔

اس حوالے سے فافن نے نشاندہی کی ہے کہ حکومت نے آئی ووٹنگ اور ای وی ایم پر بھی کچھ نہیں کیا، پاکستان کے انتخابی مسائل میں سوشل میڈیا کا کردار بھی رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.