عمران خان کی باتیں سن کر ذہن بنتا ہے، ایک مرتبہ گرفتار کرنا چاہیے، رانا ثنا اللہ

image

لندن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہوں لیکن ان کی باتیں سن کر ذہن بنتا ہے کہ ایک مرتبہ گرفتار کرنا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ فواد چودھری کے خلاف ایف آئی آرسیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے آج ہدایات لے کر کل پاکستان کے لیے روانہ ہوؤں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.