علی امین گنڈا پور اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات شروع

image

پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

نیب کے پی نے ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان سے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور ان کے خاندان کی ملکیتی جائیداد کی تفصیلات طلب کر ہیں۔

اس ضمن میں تحریر کردہ مراسلے کے تحت علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائیوں کی رہائشی وکمرشل جائیدادوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

تحریر کردہ مراسلے میں ڈی سی ڈی آئی خان سے کہا گیا ہے کہ وہ علی امین خاندان کے کل گیارہ افراد کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے علاوہ  ہتھیالہ، کلاچی، سی پیک کے مغربی روٹ اور گومل زام ڈیم کے قریب موجود ان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی دیں۔

ہم نیوز سے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل امین گنڈا پور نے کہا کہ پہلے سے پیغامات آ رہے تھے کہ عمران خان سے پیچھے ہٹ جائیں لیکن ہم اصولوں پر قائم ہیں۔

علی امین گنڈا پورکےخلاف درج 13 مقدمات خارج

سابق صوبائی وزیر فیصل امین گنڈا پور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علی امین کے اسکول جانے والے بچوں کو بھی نوٹس میں شامل کیا گیا ہے حالانکہ تمام جائیدادیں سب کے سامنے ہیں، سیدھا ہی پوچھ لیتے تو ہم بتا دیتے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.