عمران خان زرداری پر قتل کے الزامات کا ثبوت دیں، قمر زمان کائرہ

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان زرداری پر قتل کے الزامات کا ثبوت دیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مخالفین کیخلاف الزامات لگا رہے ہیں،عمران خان کو بتانا ہوگا کہ کیا ثبوت ہیں جس کی بنیاد پر ہماری قیادت پر الزام لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ثبوت درست ہیں تو جو بھی ملوث ہوگا اسے سزا ملنی چاہئے، الزام غلط ثابت ہوا تو عمران خان کو سزا سے بچنا نہیں چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف جھوٹا الزام کا مقدمہ دائر کریں گے، ہماری پارٹی کے کسی کارکن یا قیادت پر حملہ ہوا تو اس کاذمہ دارکون ہوسکتا ہے؟

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں تو اداروں کو دیں،اگر مصدقہ اطلاعات یا ثبوت نہیں ہیں تو عمران خان کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.