معیشت کے قاتل اور عوام کے مجرم کو جیل بھیجنے کا وقت آگیا، مریم اورنگزیب

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کے قاتل اورعوام کے مجرم کو گھرسے نکال کرجیل بھیجنے کا وقت آگیا۔

انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فارن  ایجنٹ جھوٹا مظلوم بننے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ  90 روزمیں کرپشن ختم کرنے، ایک لاکھ نوکریاں اور 50 لاکھ گھردینے کی بڑکوں کا کیا بنا؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو آج معیشت کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، خوف آپ کو اپنے جرائم سے آ رہا ہے، خوف اس وقت آنا چاہئے تھا جب قومی خزانے پر آپ ڈاکے ڈال رہے تھے، خوف اس وقت آنا چاہیے تھا جب توشہ خانہ اورسرکاری عہدوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو شوکت خانم اسپتال کے 30 لاکھ ڈالرز نجی کاروبارمیں لگاتے ہوئے خوف نہ آیا؟ یہ بتائیں 2018 میں ڈالر کتنے کا تھا؟ آٹے اور چینی کی قیمتیں کیا تھیں؟ بتائیں 2018 میں پیٹرول اور فی یونٹ بجلی کی قیمت کیا تھی؟

مریم اورنگزیب نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فارن ایجنٹ خود گھر میں چھپا بیٹھا ہے اور عوام سے کہتا ہے کہ گھروں سے نکلیں، فارن ایجنٹ کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے۔

اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا، شاہد خاقان عباسی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ کو پتہ ہے کہ گھر سے نکلا تو جھوٹ بولنے کی آزادی ختم ہو جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.