فواد چودھری،شہباز گل،اعظم سواتی کی گرفتاری کی حمایت نہیں کرتا، شاہد خاقان عباسی

image

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فواد چودھری، شہباز گل اور اعظم سواتی کی گرفتاری کی حمایت نہیں کرتا،ثبوت کے بغیر گرفتاریوں کی روایت نہیں ہونی چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاملات کے پیچھے حقائق تلخ ہوتے ہیں لیکن میں بتا نہیں سکتا،حقائق جاننے کیلئے کمیشن بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کو الیکشن میں تاخیر کی بات کہنے کا حق نہیں،آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں اور ہوں گے،انتخابات نہ ہونے کا کہنا آئین کی نفی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایسی وجہ نظر نہیں آتی کہ اکتوبر میں عام انتخابات نہ ہوں،الیکشن کا خرچ اتنا بڑا نہیں کہ معیشت پر اثر ڈالے،کوئی جماعت قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن لڑنے میں سنجیدہ نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں انتخابات ملتوی ہونے کی نظیریں موجود ہیں، 2008 میں بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن ملتوی ہوئے تھے، قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کرانے کا کوئی فائدہ نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.