مریم نواز کی ابوظبی سے لاہور روانگی میں تاخیر

image

مریم نواز کی پاکستان واپسی میں تاخیر کا امکان پید اہوگیا۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی ابوظبی سے وطن روانگی میں تاخیر ہو گئی۔ جہاز عملے کے مطابق  طیارے میں میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

جہاز عملے کا کہنا ہے کہ پرواز کے اندر ن لیگ کے کارکن کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔پی آئی اے عملے کی جانب سے ایمبولینس طلب کرلی گئی ہے۔جہاز کو واپس ہینگر میں لے جایا جارہاہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز لندن نے وطن واپسی کے لیے ابوظبی پہنچیں ہیں جہاں سے لاہور روانہ ہو رہی ہیں۔

Latest from the United Arab Emirates! Maryam Nawaz Sharif is on her way to Lahore.

— PMLN Lahore (@LahorePMLN) January 28, 2023


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.