پی ٹی آئی نے پاکستان کو فل اسٹاپ لگا دیا، مریم نواز

image

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے وطن واپسی کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں وہ احسن طریقے سے انجام دوں گی جبکہ پی ٹی آئی نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو فل اسٹاپ لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگی نائب صدر مریم نواز آج شام لاہور پہنچیں گی۔ پارٹی رہنما، کارکنان اور عوام مریم نواز کا خوشی سے انتظار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی اور ملک بھر میں ورکرز اور عوام سے رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.