راولپنڈی، پیرودھائی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

image

راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں تین ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جب کہ دو فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت سراج کے نام سے ہوئی ہے جس سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو نیوٹاؤن، صادق آباد، پیرودھائی، بنی کے رابری اور سنیچنگ کے 20 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر ایس پی راول ماہم خان، ڈی ایس پی اظہر شاہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، نعش کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہری کی اطلاع پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،

ڈاکؤوں کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس پی راول اور پیرودھائی پولیس کو شاباش دی۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ نشہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.