میں ان پڑھ ہوں لیکن اپنی بیٹیوں کو افسر بنادیا۔۔ غریب کسان کی افسر بننے والی بیٹیوں نے باپ کا شکریہ کیسے ادا کیا؟ دل کو چھو لینے والی داستان

image

میں خود ان پڑھ ہوں لیکن اپنی بیٹیوں کو افسر بنادیا ہے۔ بچپن میں اسکول جاتا تھا لیکن پھر کھیتی باڑی کرنی پڑی میری بیوی تو کبھی اسکول نہیں گئی لیکن ہم دونوں نے بیٹیوں کو پڑھانے کے لئے کڑی محنت کی اور بالآخر انھیں سرکاری افسر بنادیا“

یہ کہنا ہے بھارت میں راجھستان سے تعلق رکھنے والے مقامی کسان سہارن کا جن کی صرف ٥ بیٹیاں ہیں اور کوئی بیٹا نہیں البتہ انھوں نے کبھی اس بات کا شکوہ کیے بغیر اپنی توجہ بیٹیوں کی تعلیم پر مرکوز رکھی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ان کی پانچوں بیٹیاں افسر بن کر کامیاب اور عزت کی زندگی گزار رہی ہیں۔

ماں باپ کو دیکھ کر ہی محنت کرنا سیکھا

سہارن اور ان کی بیٹی لکشمی کی بیٹیوں کے نام انشو، ریتو، سمن، روما اور منجو ہیں جو مختلف عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ ان پانچوں بہنوں کا کہنا ہے کہ وہ اگرچہ غریب تھیں لیکن اپنے ماں باپ کو محنت کرتے دیکھ کر ان میں بھی احساس ذمہ داری پیدا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انھوں نے دل لگا کر پڑھائی کی تاکہ ایک دن باپ ماں کو ان کی محنت کا صلا دے سکیں،

ہم جو بھی ہیں والدین کی بدولت ہیں

سہارن اور لکشمی کا کہنا ہے کہ انھیں اپنی بیٹیوں پر فخر ہے جنھوں نے خاندان کے پر لڑکے کو مات دیتے ہوئے قابلیت سے اپنا نام سب سے اوپر رکھا جبکہ ان کی بیٹیاں اپنی کامیابی کو والدین کی محنت کا نام دیتی ہیں اور شکریہ ادا کرتی ہیں کہ انھوں نے لڑکیاں ہونے کے باوجود انھیں کبھی کسی چیز سے نہیں روکا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.