امریکا کا حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کو انٹیلی جنس ڈیٹا فراہم کرنے کا فیصلہ

image

امریکی حکام کے مطابق امریکا نے حوثی باغیوں سے متعلق انٹیلی جنس معلومات اور اہداف کا ڈیٹا سعودی عرب کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے تقریباً 200 امریکی فوجی اہلکار پہلے سے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں جو وہاں غیر فوجی معاونت کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق فی الحال ان کا حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی پیش قدمی اور خطرات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم امریکی صدر نے براہِ راست فوجی اقدام سے معذرت کرلی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US