پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا، 44 شہید،157 سے زائد افراد زخمی

image

پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے سے شہادتوں کی تعداد 44 جبکہ زخمیوں کی تعداد 157 ہو گئی ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈںگ اسپتال کے مطابق متعدد زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے مسجد کی چھت گر گئی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا ہے۔ افسوسناک واقعے کے وقت مسجد میں نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جبکہ پولیس لائنز میں ایک ہزار سے زائد نفری موجود تھی۔

پولیس لائنز میں سی ٹی ڈی اورایف آر پی پولیس ہیڈکواٹرہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کے لیے خون کی اشد ضرورت ہے، جس کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی جانب سے  اپیل کی جا رہی ہے۔

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھا دی گئی ہے، سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، اسلام آ باد میں ناکوں اورعمارتوں پرسنائپرزتعینات ہیں۔

یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔

News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.